i پاکستان

ای گاڑیوں کی مانگ، ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں اضافہتازترین

November 27, 2024

رواں مالی سال اب تک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ادارہ شماریات کے مطابق بسوں و ٹرکوں کی فروخت میں 82 فیصد، جیپوں، پک اپ میں 60 فیصد، رکشوں و موٹر سائیکلوں میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔شرح سود میں کمی اس اضافے کی ایک وجہ ہے، سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز سے آٹو سیلز بڑھنے کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق پہلے چارماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر147.78 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خرچ 120.028 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 23.12 فیصد زائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی