i پاکستان

احتساب عدالت، ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہی پر فردِ جرم عائدتازترین

January 15, 2026

احتساب عدالت نے کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پرویز الہی و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی احتساب عدالت لاہور میں سماعت ہوئی، پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔یاد رہے کہ نیب نے دو نئے ملزمان آنے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی