پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بشری بی بی یا علیمہ خان پارٹی کے انتظامی امور میں کوئی مداخلت نہیں کررہیں،بشری بی بی اگراحتجاج کا حصہ بنتی ہیں تو ان کا حق ہے، علیمہ خان بانی کا پیغام دینے تک محدود ہیں، احتجاج کو مئوخر کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل آخر میں مذاکرات اور ٹیبل پرگفتگو سے نکالا جاتا ہے، جب میں آخری بار گرفتاری کے بعد رہا ہوکر باہر نکلا تو میڈیا سے ایک بات کی تھی کہ پاکستان کو سیاسی انتقام کی نہیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔ پچھلے جمعے کو عمران خان سے بات کی تھی کہ اگر مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو کیا کیا جائے؟ تو عمران خان نے کہا کہ اگر بات ہوئی تو مجھ سے براہ راست ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی