i پاکستان

احمدپور شرقیہ،بجلی کے پول پر کام کرتے واپڈا ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحقتازترین

May 08, 2024

احمدپور شرقیہ میں بجلی کے پول پر کام کرتے ہوئے واپڈا کا ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے میں واپڈا ملازم بجلی ٹھیک کرنے کیلئے پول پر چڑھا ہی تھا کہ تار کو چھونے سے کرنٹ لگ گیا اور پول سے نیچے آ گرا، سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے واپڈا ملازم کی شناخت محمد کلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی