وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہاہے کراچی اور کچے کیعلاقے میں چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں افسران اور جوانوں پر بھرپور اعتماد ہے وہ جرائم کا جڑ سے خاتمہ کرکے دکھائیں گے۔سی پی او میں انسپکٹرز کی ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا آئی جی سندھ اور سندھ پولیس کی سپورٹ کرتا ہوں، افسران اپنے تجربے اور مہارت سے جرائم کیخلاف اپنا لوہا منوائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس ایک بہادر فورس ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ پولیس کی قربانیاں زیادہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے آپ کو مکمل سپورٹ دوں گا۔تقریب میں صوبے کے 99پولیس انسپکٹرز کو اگلے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ڈی ایس پیز کے رینک لگائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی