i پاکستان

افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا، خواجہ آصفتازترین

July 15, 2023

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک افغان تعلقات بارے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پچاس سے ساٹھ لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی ، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی