i پاکستان

ہائوسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی انکا بھی کورٹ مارشل کیا جائے،عمر ایوبتازترین

August 16, 2024

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے کہا خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، وہ برائے نام وزیر دفاع ہیں۔ دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے طے شدہ ملاقات تھی جو نہیں ہونے دی گئی، جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں، ہمیں کہا گیا کہ اگر سیاسی گفتگو ہوئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی