پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہائبریڈ وائبریٹ نظام نے ملکی کی بنیادیں کھوکھلی کردیں۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود سی ڈی اے انکاری ہے جس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایف ائی اے سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ہم سے تحقیقات کس چیز پر کرنا چاہتے ہیں، ایف ائی اے کی کرپشن اور ان کے افیشنسیز کی باتیں ساری دنیا میں مشہور ہیں، پی ٹی آئی سخت طبیعت کے شخص ہیں۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے کیلئے روات میں جو جگہ حکومت نے مختص کی تھی وہ بھی بنتی ہی نہیں ، وہ جگہ اسلام آباد سے 30 کلومیٹر دور جگہ ہے، مین سری نگر ہائی وے پر مولانا فضل الرحمان نے جلسہ کیا تھا وہ ہمیں ملنی چاہیے، اسلام آباد میںترنول سمیت باقی مقامات ہیں۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم کیسز کا مقابلہ کریں گے اور ان میں بری ہوں گئے، صنم جاوید،عالیہ حمزہ کو کل شام تک انہوں نے جیل میں ہی رکھا ہوا ہے، ان کی روبکار تیار ہیں جبکہ ایس پی جیل خانہ جات واضح طور پہ کہہ رہے ہیں میرے اوپر پریشر ہے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل خانہ جات کے افسر پر کس چیز کا پریشر ہے، کوئی اڑن طشتری خلائی مخلوق آکر جیل کے اوپر بیٹھی ہے، کون پریشرائز کر رہا ہے، اس پر بات کریں ۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ کوئی بنانا رپبلک ہے ، جو اس وقت بنائی ہوئی ہے اس ریجیم کو ہم لوگ نہیں مانتے، ہائبریڈ وائبریٹ نظام جو ہے یہ پاکستان کی بنیادوں کو دیمک کی طرح خراب کیا ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی