i پاکستان

اداروں کیخلاف بلاجواز نعرے بازی قابل مذمت ہے،وزیراعظم شہباز شریفتازترین

October 25, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں کانفرنس میں اداروں کے خلاف بلاجواز نعرے بازی قابل مذمت ہے،ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے فارمز کو مسلح افواج کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے، مسلح افواج ملک کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے، ریاستی اداروں کے خلاف بلا جواز نعروں کی مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ چند شرکا کی طرف سے ایسا کیا گیا، ہمیں عوامی سطح پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی