i پاکستان

اب بھی وقت ہے پی ٹی آئی آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے، شرجیل میمنتازترین

October 21, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ پی ٹی آئی قوم کی فلاح کے لیے آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے انتھک محنت کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کا مقصد قوم کو متحد اور وفاق کو مضبوط کرنا ہے، تمام سیاسی قوتوں کو اس کے پیچھے متحد ہونا چاہیے۔ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا ہے کہ میثاقِ جمہوریت میں صوبائی نمائندگی یقینی بنانے اور وفاق کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ عدلیہ اور مقننہ میں توازن کے لیے آئینی عدالت کا تصور سب سے پہلے قائدِ اعظم نے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی