عدالت نے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف کے 2 مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ علی محمد خان اور اس عمر اپنے وکلا نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور عمران خان، شاہ محمد قریشی سمیت اسد عمر ،علی محمد خان، مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی