i پاکستان

آزادی مارچ کیس، بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود، فیصل جاوید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظتازترین

June 27, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست بریت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی، پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف، آمنہ علی اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل سردار مصروف نے دلائل دئیے کہ ایف آئی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے درج نہیں کروائی گئی، اگر ٹرائل ہو بھی جائے تو سزا ہونے کے امکانات نہیں ہیں، پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں سوائے جھنڈوں کے۔اسی کے ساتھ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی درخواست بریت پر وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔بعد ازاں عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی