i پاکستان

آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق، جدوجہد ضرور رنگ لائے گی‘ مریم نوازتازترین

January 05, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انشا اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے5 جنوری 1949 کی اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصوابِ رائے کی ضمانت دیتی ہے، کشمیری عوام گزشتہ 77 برس سے اپنے حقِ خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں، حقِ خود ارادیت انسانی وقار کا ایک بنیادی جزو ہے اور اس سے انحراف انسانی آزادی، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدوں کی کھلی نفی ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کر کے کشمیریوں کے تشخص کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا ہے۔مزید برآں مریم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ کوئی بھی دیوار آزادی کی خواہش کو روک نہیں سکتی، آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی