i پاکستان

عثمان بزدار کا وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کے بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریزتازترین

December 05, 2022

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کے بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔سماعت کے بعد عدالت میں صحافیوں نے عثمان بزدار سے سوالات کیے جس میں ان سے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیان پر سوال کیا گیا جس پر سابق وزیراعلی نے جواب دینے سے گریز کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہی کہتے ہیں عثمان بزدارنے 4 سال ضائع کیے کوئی کام نہیں کیا؟ اس پر سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کورٹ کے اندر کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی