i پاکستان

عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظورتازترین

June 08, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی