i پاکستان

عسکری ٹاور حملہ کیس،عدالت کا اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکمتازترین

June 13, 2023

انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسد عمر ضمانتی مچلکوں کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی