i پاکستان

عسکری ٹاور حملہ کیس، خدیجہ شاہ دوبارہ 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلتازترین

July 17, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کے روبرو دوبارہ پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔ یاد رہے گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاس پر حملے اور جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روبینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی