i پاکستان

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے، وزیر داخلہتازترین

June 02, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا،غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا،وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا موقف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی