i پاکستان

آرمی چیف کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات، عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاقتازترین

January 05, 2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں اہم ملاقات کی۔ ریاض میں ہونے والی ملاقات میں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سعودی وزیر دفاع نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پرزوردیا، شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی