i پاکستان

عوامی مسائل کو حل کرنے اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا یا جا رہا ہے،وفاقی وزیرقیصر احمد شیختازترین

January 27, 2025

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا یا جا رہا ہے،جی سی یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح جلد وزیراعظم کرینگے،میرا فوکس تعلیم پر ہے۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اپنے حلقہ کے ماہانہ دورے کے دوران چنیوٹ کی عوام کے مسائل فوری اورانکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنے دفتر میں ایک کھلی کچہری منعقد کی۔جس میں واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، بلدیہ اور دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طلحہ سعید، سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اے ڈی سی جی طلحہ سعید، چیف افسر میونسپل کمیٹی مرزا مظفر بیگ،چیف ایگزیکٹو افسر ایجوکیشن ملک فلک شیر کھوکھر۔ ایکس ای این فیسکو ملک زیشان، سی ای او ڈسٹرکٹ کونسل محمد فیاض، انسپکٹر ورکس پاکستان ریلوے ظہیر احمد۔، سوئی گیس اور دیگر محکموں کے افسران سمیت سینکڑوں شہری موجود تھے۔۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے موقع پر شکایات کے ازالے کے لئے احکامات جاری کیے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی درست اور اچھی معاشی پالیسوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی فنڈ تقریبا 700 ارب رکھا گیا اب تک 100 ارب تک خرچ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح جلد وزیراعظم کرینگے،میرا فوکس تعلیم پر ہے۔عوام نے صفائی، صحت، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی شہری سہولیات سے متعلق مسائل پیش کیے، جنہیں فوری طور پر حل کرنے کے لیے وفاقی وزیر نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ میرے حلقہ میں 75کروڑ روپے کی لاگت سے عوامی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا یا جا رہا ہے۔ پبلک پارکس، ٹف ٹائل، سیوریج سسٹم کی بحالی سمیت دیگر منصوبوں پر کام ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی