i پاکستان

عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے، عمران خانتازترین

December 31, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے ، ٹویٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کر کے الیکشن کمشن نے پھرسے ثابت کیاہے کہ یہ امپورٹڈحکومت اور اسکے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے،عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ووٹ کاحق بنیادی جمہوری اصول ہے اورتحریک انصاف پوری دل جمعی سے اس پر قائم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی