پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے عوام مر رہے ہیں، آئی پی پیز معاہدات کو منسوخ کیا جائے۔جو بھی پاکستانی لوگ آئی پی پیز کے معاہدات میں ملوث ہیں انہیں سزائیں دی جائیں۔پاکستان مسلم لیگ نون کے حکمران اس میں ملوث نہیں ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کو بدنام کیا جا رہا ہے،پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں خودکشیاں کر رہے ہیں اور گھروں کے اندر لوگ مر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی ان سکینڈلز میں ملوث ہیں ان کے نام منظر عام پر لائے جائیں،انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی بندش ایک المیے سے کم نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ کہاں جاتا ہے،آزاد کشمیر کا وزیراعظم جواب دہ ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور لوگوں کو اس سے پوچھنا چاہیے کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ،آزاد کشمیر کے لوگوں کا حق ان کو ملنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر کے اندر بجلی اور آٹے کے حوالے سے جو تحریک چلی تھی اس کا جواب دہ ازاد کشمیر کے وزیراعظم ہیں،انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ مسلم لیگ نون ناانصافیاں نہیں ہونی دے گی،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ نون کی جماعت کام کر رہی ہے اس کو ازاد کشمیر حکومت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی