پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف خان نے کہا ہے پاکستان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔اس بڑے میگا سکینڈل نے شرفا کو بے نقاب کیا ہے۔پاکستان میں سب سے بڑا گیس اور بجلی کا بحران ہے۔منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے اندر جس طرح سے فوج نے حکومت سنبھالی کر لیا ہے اس کے بعد پاکستان میں بھی حالات سب خراب ہیں،مہنگائی غربت بے روزگاری کے باعث لوگوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کرنے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو خبریں آرہی ہیں وہ حکومت کے خلاف آرہی ہیں،انہوں نے کہا کہ شریف برادران گھبرانے والے نہیں ہیں بلکہ اپنی ائینی مدت پوری کریں گے اور تسلسل کے ساتھ حکومت کے معاملات جاری رکھے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی