i پاکستان

عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت، معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی،مریم نوازتازترین

September 20, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔ وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پر 7 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں 77 اقدامات، 70 منصوبوں اور 7 پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی کو بریفنگ دی کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28 اجلاس ہوئے، پنجاب میں عوام کی بھلائی کی 287 سکیموں پر غور ہوا۔ مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی کہ زراعت، موسمیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ترقیاتی سکیموں کے لیے 278 ارب روپے مختص کیے گئے، ترقیاتی سکیموں کے لیے 83 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جی آئی ایس میپنگ سے مانیٹرنگ کو متعارف کرایا جارہا ہے، منصوبوں پر پیشرفت وقت کے واضح تعین کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی۔ مریم نواز نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کروں گی، منصوبوں پرعمل درآمد کی رفتار اور معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی