i پاکستان

عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر عمران خان کیساتھ ہیں،مسرت جمشیدتازترین

December 15, 2022

ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مریم کی کنیز اول ہم سے حساب مانگنے سے پہلے اپنے آقاؤں کے جواب جمع کرائے، قانون بدل کر کیسز سے جان چھڑانے کو باعزت نہیں بے عزتی سے بری ہونا کہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی