i پاکستان

عمران نے این آر او مانگنے کا سفر محض 4 برس میں طے کیا،سعد رفیقتازترین

December 27, 2022

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے سوا کوئی چوائس نہیں سے لے کر این آر او مانگنے تک کا سفر فاسٹ بالر نے محض 4 برس میں تیز رفتاری سے طے کیا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت، معاشرت اور جمہوریت کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلنے کا ذمہ دار کھیلن کو ملک مانگے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی