i پاکستان

عمران نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں، پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظمتازترین

September 08, 2022

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر معروف جریدے اکانومسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس کی تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے تازہ شمارے میں میگزین نے لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں، عمران نیازی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس تباہ کن عمل کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی