i پاکستان

عمران کی مقبولیت کے ڈر سے پی ڈی ایم جمہوری عمل سے بھاگ رہی ہے، مسرت جمشیدتازترین

December 20, 2022

ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کسی کی کوئی دورائے نہیں ہے، اسی لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں جمہوری عمل سے بھاگ رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ کبھی فیک آڈیوز لے آتے ہیں، کبھی گھڑی پر شروع ہو جاتے اور کبھی ضمیروں کی منڈی لگا لیتے ہیں، یہ لوگ عوام کا فیصلہ ہی نہیں سمجھ پارہے۔ ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عوام شدید غصے میں ہے اور فوری الیکشن چاہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی