i پاکستان

عمران خان تھانہ مارگلہ میں درج احتجاج کے مقدمے سے بریتازترین

April 02, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور مقدمے میں بری کر دیا گیا۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں درج احتجاج کے مقدمے کی سماعت کی ، ملزمان کی جانب سے وکلا مصروف خان اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے علاوہ اسد عمر، راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔ واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی