i پاکستان

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، علیمہ خان کا جیل کے باہر دعائوں کا اعلانتازترین

January 05, 2026

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندیوں کے پس منظر میں جیل کے باہر دعائوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ علیمہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ(آج) منگل کو دوپہر ایک بجے اڈیالہ جیل کے باہر سورۃ یس ختم کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس موقع پر تمام شہدا، ناحق قید افراد اور ہر قسم کے ظلم و جبر کا سامنا کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ دعائوں کا یہ اہتمام پرامن اور مذہبی نوعیت کا ہوگا، جس کا مقصد ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور ناحق قید افراد کے لیے دعا کرنا ہے۔ انہوں نے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے شرکت کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی