i پاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلیے بیرسٹر گوہر کی درخواست، وزیر داخلہ کی جائزہ لینے کی یقین دہانیتازترین

October 14, 2024

عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر کی درخواست پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرادی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے بیرسٹر گوہر علی کی ٹیلی فون پر بات بھی ہوئی تھی، اس حوالے سے ترجمان نے بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم انہوں نے ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ترجمان کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی