i پاکستان

عمران خان رہا ہونگے، آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، سہیل آفریدیتازترین

January 16, 2026

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، ہم بلال محسود کی فیملی کے ساتھ مرتے دم تک کھڑے رہیں گے۔سہیل آفریدی نے ایک روز دورہ کراچی میں سہراب گوٹھ پر ریلی کے دوران جاں بحق پی ٹی آئی کارکن بلال محسود کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد تحریک اور قومی جماعت ہے ، سہراب گوٹھ میں بلال محسود شہید ہوا ہے، پی ٹی آئی کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ، پی ٹی آئی کے ورکر عمران خان کی امانت ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا ہے ، آج میرا لیڈر جیل میں ہے تو ہمیں ورکر زکو بے یارو مددگار نہیں چھوڑنا، اگر ہم نے انہیں بے یارو مدد گار چھوڑا تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک نظریاتی ورکر بھی اگر تحریک میں کھڑا ہے تو یہ تحریک جاری ہے یہ تحریک کم نہیں پڑے گی مزید بڑھے گی، میں بلال محسود کی فیملی کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں، ہم ہر خوشی اور غم میں ورکر کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ کرے ایسے غم ہمیں نصیب نہ ہوں، پی ٹی آئی سندھ نے بلال محسود کے گھر کی ذمہ داری لی ہے ، میں اپنے طور پر ان کی ہر ممکن مدد کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی