i پاکستان

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تینوں ملزم آزاد ہیں، اپنی گردنیں بچانے کیلئے ملک کو انتشار میں دھکیل رہے ہیںفرخ حبیبتازترین

May 13, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرامن تحریک اس وقت بدترین ریاستی دہشتگردی کی شکار ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تینوں ملزم آزاد ہیں اور اپنی گردنیں بچانے کیلئے ملک کو انتشار میں دھکیل رہے ہیں۔میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے عمران خان کی ماورائے قانون و عدالت گرفتاری ناقابل قبول ہے، ملک میں ہائبرڈ مارشل لا ء آئین و قانون کو تسلیم کرنے کو قطعاًتیار نہیں، پرامن احتجاج کا آئینی حق رکھتے ہیں، کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، کارکن قیادت کے فیصلے کی روشنی میں پورے ملک میں نکلیں اور پرامن طریقے سے ظلم و ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی