i پاکستان

عمران خان پر حملہ کرنیوالے ملزم کا فون ریکارڈ مل گیاتازترین

January 07, 2023

سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمزبرآمد ہوئی ہیں، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔ ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس 1956 تصاویر، 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز ملی ہیں، جس کے بعد فون کا تمام آڈیو اور وڈیو ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاہم ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی