i پاکستان

عمران خان نے پیمرا کے براہ راست انکی تقریر نشر کرنے پر پابندی کو چیلنج کردیاتازترین

August 29, 2022

چیئرمین تحریکِ انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے براہ راست تقریر نشرکرنے پر پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اپنی تقریر میں شہبازگل پر تشدد کا حوالہ دیا 'ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات 'قانونی کاروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے' میری تقریر کو غلط رنگ دے کر نفرت انگیز بیان کے طور پر پیش کیا گیا'کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا'استدعا ہے پیمرا کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عمران خان نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں شہبازگل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانونی کاروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے، میری تقریر کو غلط رنگ دے کر نفرت انگیز بیان کے طور پر پیش کیا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پیمرا کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ یکم اگست کو پیمرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں ریلی میں کی گئی تقریر میں سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی