چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر عمران خان نے وفاقی وزیرِصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا۔ نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15روزمیں اپنیالزامات واپس لیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے غیرمشروط معافی مانگیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10ارب بطور ہرجانہ اداکریں، ہرجانہ شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی توقانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔ خیال رہے کہ 26 مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ عمران خان کوگرفتار ہونے کے بعد اسپتال لے جایاگیا، جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا،ان کایورین کا سیمپل بھی لیاگیا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کیاستعمال کی علامات پائی گئی ہیں،ابتدائی رپورٹ کیبعد شراب اورکوکین کا استعمال کیاگیا۔ عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اورکوکین کیاستعمال کا انکشاف ہوا ہے،میڈیکل رپورٹ عمران خان کوذہنی طورپرغیرمستحکم قراردیتی ہے،رپورٹ بتارہی ہیعمران خان کی حرکات وسکنات درست آدمی کی نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی