i پاکستان

عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر چیلنج کردیاتازترین

October 26, 2022

عمران خان نے نااہلی کیخلاف اپنی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردیے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کردی۔ عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی