پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بالآخر مان ہی لیا ہے کہ انہوں نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دی تھی' اب انہیں اس جرم کی معافی مانگنی چاہئے' دوسروں سے سہولیات چھیننے والے اب جیل میں خود سہولیات کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بالآخر تسلیم کرہی لیا کہ انہوں نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دی تھی۔ اپنے مخصوص مقاصد پورے کرنے کے لئے انہوں نے ادارے اور ادارے کی قیادت کو نشانہ بنایا جس کے لئے انہیں اپنے جرم کی معافی مانگنی چاہئے۔ شیری رحمان نے کہا کہ جیل میں دوسروں کی سہولیات چھیننے والے اب خود جیل میں سہولیات کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی