پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شائستہ جدون نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ کر اقتدار حاصل کیا تھا۔خواجہ آصف نے درست کہا ہیکہ عمران خان معافی مانگیں،وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم ہو رہا ہے،جس میں عمران خان رکاوٹ ہیں،وہ مذاکرات کریں قوم سے معافی مانگیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین کی طرح نواز شریف گالم گلوچ پر یقین نہیں رکھتے،ہم مشاورت اور ملکی استحکام پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان ترقی کی جانب چل رہا ہے،تحریک انصاف بالخصوص عمران خان اس ترقی کی را میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدالتوں میں ججز کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہ رہی ہے،جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جو سائلین ہیں ان کے کیسز کو جلد سے جلد نمٹایا جائے،انہوں نے کہا کہ انوکھا لاڈلا عمران خان ہے جو کھیلن کو چاند مانگ رہا ہے۔انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ عمران خان کو چاند تارے اور سورج بھی دے دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی