i پاکستان

عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیںتازترین

March 17, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں،عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی کے لیے بھی درخواست دائر کی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کیلئے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے اور تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے،وکیل اظہر صدیق نے رجسٹرار آفس سے درخواستوں کو آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی