i پاکستان

عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، اور ہم ان کے ساتھ ہیں، پرویز الہیتازترین

November 29, 2022

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پرویز الہی نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی، انہوں نے مزید لکھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے. پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی