i پاکستان

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیلئے نوٹس کیخلاف درخواست(آج) سماعت کیلئے مقررتازترین

March 20, 2023

عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بینچ(آج) 21 مارچ کو سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن ہوں گے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن بھی بینچ میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی