i پاکستان

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقررتازترین

May 17, 2023

عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا 5رکنی بینچ 19مئی کو عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شاہدبلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی شروع کررکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی