i پاکستان

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسالتازترین

April 11, 2023

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوار حسین نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔ عدالت نے نوٹ تحریر کیا ہے کہ جسٹس عابد حسین اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں، جسٹس انوار حسین نے سفارش کی کہ اس درخواست کو بھی اسی عدالت میں مقرر کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست چیف جسٹس کو ارسال کی، رجسٹرار آفس نے کہا کہ ایک درخواست بار بار دائر نہیں ہوسکتی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین (آج) بدھ کو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی