i پاکستان

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا (آج)ملک گیراحتجاج شروع کرنے کا فیصلہتازترین

June 13, 2024

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ(آج) 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ، احتجاج میں جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی