i پاکستان

عمران خان کی نفرت انگیز باتیں حد سے تجاوز کررہی ہیں، وزیراعظمتازترین

September 05, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اداروں کو بدنام کرنا اور نفرت انگیز باتیں حد سے تجاوز کررہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کا اداروں کو بدنام کرنا اور نفرت انگیز باتیں حد سے تجاوز کررہی ہیں، اب اب مسلح افواج اورقیادت کیخلاف براہ راست کیچڑاچھالنے میں ملوث ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا واضح ایجنڈا پاکستان کو تباہ اور کمزورکرنا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان دورے کے دوران میری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( NHA) کے ان حکام اور مزدوروں سے ملاقات ہوئی جو سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد محنت اور لگن سے شاہراہوں، پبلک ورکس اور انفرسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں اور مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی