i پاکستان

عمران خان کی ممکنہ فوجی ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائدتازترین

September 03, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ فوجی ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد ہوگئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں، کہا ہے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ جب کہ درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی؟۔رجسٹرار نے اعتراض میں کہا ہے کہ پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ فوجی عدالتوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی