i پاکستان

عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

November 09, 2022

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی بنیاد پر نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی