i پاکستان

عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی، اسد عمرتازترین

May 10, 2023

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی، گرفتاری کی وجہ سے کاغذات گزشتہ روز جان بوجھ کر بنائے گئے، پر امن احتجاج کا حق آئین اور قانون میں ہے، پرامن احتجاج کو ساتھ ساتھ استعمال کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ لگتا ہے کہ سازش کے ذریعے یہ کام کروائے گئے ہیں، پارٹی کی لیڈر شپ شاہ محمود قریشی کے پاس ہے، 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں، قانون کے تقاضے پورے کرنے ہیں تو خدشات پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی