راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹیوں سیملاقات کی درخواست پر حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حکومت ، وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سیجواب طلب کرلیا۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ملاقات مکمل فیملی نوعیت کی ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا انتظام کروایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر حکومت ،وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی